99

عید الضحی کے موقع پر بروقت آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کو خراج تحسین

پھالیہ (ڈاکٹر ارشد محمود سندھو پھالیہ )
عید الضحی کے موقع پر بروقت آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کو خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق عید الضحی کے موقع اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری عرفان احمد گوندل کی ہدایت پر سینٹری انسپکٹر محمد وسیم انجم کی زیر نگرانی عیدالاضحی کے موقع پر خراب موسم کے باوجود میونسپل کمیٹی پھالیہ کے سینٹری ورکروں نے قربانی کئیے گئے ہزاروں جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے محنت و جانفشانی سے دن رات شہر بھر کے ہر گلی محلوں چوکوں چوراہوں سڑکوں پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی لوڈر رکشوں پر آلائشیں اٹھا کر شہر سے باہر محفوظ مقام پر ڈمپ کرتے رہے جس سے ماحولیاتی آلودگی اور بد بو کا خاتمہ ممکن ہوا
اس موقع عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی نے محدود وسائل کے باوجود شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ترتیب دیئے عید الضحی کے موقع پر بروقت آلائشیں اٹھانے اور شہر کو ماحولیاتی آلودگی بد بو سے پاک رکھا عید کے موقع پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے مثالی انتظامات پر شہر کے عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری عرفان احمد گوندل اور سینڑی انسپکٹر محمد وسیم انجم اور میونسپل کمیٹی پھالیہ کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں