عیدالاضحی کے موقع پر بھابڑہ شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات شہریوں کا اظہار

عیدالاضحی کے موقع پر بھابڑہ شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات شہریوں کا اظہار

اطمینان،تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا
بھابڑہ (شیرازی بھابڑا سے) تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹمومن کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پر بھابڑہ میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور صحت وصفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے سینٹری انسپکٹر محمد اکرم نے عملہ کے ہمراہ بھابڑہ میں مختلف مقامات چکوک اور گلیوں کا وزٹ کیا جہاں جہاں آلائیشیں اور گندگی دکھائی دیں فوری گندگی اور آلائشیوں کو اٹھایا گیا اس موقع پر سینٹری انسپکٹر محمد اکرم نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن علیزہ ریحان اور چیف آفیسر کوٹ مومن مرزا مظفر بیگ کی خصوصی ہدایت پر بھابڑہ میں آلائشیں اٹھانے کے کام کو صرف مرکزی شاہراہوں تک محدود نہیں کیا گیا بلکہ اندرونی گلیوں اور چکوک میں بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے عید کے پرمسرت موقع پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اس موقع پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن علیزہ ریحان،چیف آفیسر کوٹ مومن مرزا مظفر بیگ اور سینٹری انسپکٹر محمد اکرم ودیگر ملازمان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں