193

اک اور گھر کا ہنستا کھیلتا ہونہار چراغ ون ویلنگ کی نظر ہو گیا۔

اک اور گھر کا ہنستا کھیلتا ہونہار چراغ ون ویلنگ کی نظر ہو گیا۔
خبر شامل کرتے ہیں پھالیہ کے قریب واقع گاؤں لیدھر شریف سے۔ لیدھر کے بہت ہی نامور اور انتہائی شریف گھرانے کا ہونہار پھول موٹر سائیکل ون ویلنگ کی نظر ہو گیا۔
جہاں بحق ہونے والا خوبصورت نوجوان زرتاش حیدر اور اس کا بھائی دلاور شیر کسی کام کے سلسلے میں منڈی بھاؤالدین جا رہے تھے کہ پھالیہ روڈ منڈی بھاؤالدین گاڑی میں سوار کرسٹل میرج ھال کے سامنے سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہو نوجوان کو بچاتے ہوئے کلا بازیاں کھاتے کھائی میں جا گرے جس کے نتیجہ میں زرتاش حیدر تارڑ ولد نصر اقبال تارڑ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور دلاور شیر زخمی ہو گئے۔۔
مندرجہ بالا تارڑ خاندان نیا سویرا کے نام سے زرعی ادویات کا کاروبار کرتے ہیں۔۔۔
یوں ون ویلنگ اک اور گھر کی تباہی کا سبب بن گئی۔۔۔ حلانکہ یہ مشغلہ جو کہ انتہائی غلط ہے، پہلے بہت سے گھر اجاڑ چکا ہے۔۔ ان ون ویلرز کو روکنے کے لیئے گورنمنٹ کو سخت سے سخت انتظامات کرنے چاہیئں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں