124

منڈی بہاوالدین ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، نالوں کی صفائی

منڈی بہاوالدین ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، نالوں کی صفائی

، جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے خود فیلڈ میں جا کر صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے کام کو چیک کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں میونسپل کمیٹی کا عملہ گلی محلوں کی نالیوں ،نالوں کی صفائی اور مخصوص پوائنٹس سے آلائشوں کو اٹھانے کے علاوہ دیگر میونسپل سروس کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑی اور چھوٹی سوریج لائنوں ، ڈرینز کی صفائی، بلاک سیوریج لائنوں کو کھولنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بہتر پروفارمنس دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کھڑا ہونے سے ناصرف انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ عوام کو بھی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ میونسپل انتظامیہ بروقت اقدامات کے ذریعے نکاسی آب، گلی محلے کی نالیوں ،نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے مکمل کروا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قربانی کی آلائشوں کو بنائے گئے مخصوص پوائنٹس پر پھینکیں تا کہ ان باقیات کو متعلقہ عملہ با آسانی اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر سکے اور شہر کو گندگی اور بیماریوں سے پاک رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں