68

اپنے علاقے کی خوشحالی اور ترقی پر اس بار کوئی کمپرومائیز نہیں کریں گے چوہدری عبدالجبار انجم

میں نظریاتی طور پر مسلم لیگ ن کا سپورٹر اور اک ادنا سہ کارکن ہوں لیکن میں بات یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں میرا ووٹ اور اور الیکشن کمپیئن اس پارٹی کیلئے اس ایم پی اے اور ایم این اے کیلئے ہو گی جو میرے علاقے کی ترقی کیلئے عملی جدوجہد کرے گا اپنے علاقے کی خوشحالی اور ترقی پر اس بار کوئی کمپرومائیز نہیں کریں گے چوہدری عبدالجبار انجم
چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز)
تحریک میرا حق نوجوانان جناح کالونی چک نمبر 157 این پی چنی گوٹھ تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر چوہدری عبدالجبار انجم نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نظریاتی طور پر مسلم لیگ ن کا سپورٹر اور اک ادنا سہ کارکن ہوں لیکن میں بات یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں میرا ووٹ اور اور الیکشن کمپیئن اس پارٹی کیلئے اس ایم پی اے اور ایم این اے کیلئے ہو گی جو میرے علاقے کی ترقی کیلئے عملی جدوجہد کرے گا اپنے علاقے کی خوشحالی اور ترقی پر اس بار کوئی کمپرومائیز نہیں کریں گے میری تحریک میں شامل ہر جوان میری تحریک کا صدر ہے اور ہر نوجوان میرے لیئے باعث فخر ہے اور انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہمارا علاقہ اس بار اپنے علاقہ کی عملی ترقی کیلئے متحد ہے اور جو بھی فیصلہ طے پائے گا ان شاءاللہ تمام علاقہ کی مشاورت اس میں شامل ہو گی اب کی بار ماضی کی غلطیوں کو نئی دوہرایا جائے گا آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 174 اور پی پی 254 کے تمام امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے ہمارا مطالبہ علاقہ کی تعمیر و ترقی ہے اس حوالے سے کوئی کمرومائیز نہیں کیا جائے گا آئندہ الیکشن میں ووٹ کاسٹ اس کینڈیڈیٹ اور پارٹی کو کیا جائے گا جو ہمارے مطالبات پر الیکشن سے پہلے پورا اتریں گے ورنا الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کیا جائے گا جناح کالونی چک 157 چنی گوٹھ کو 40 سال سے دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے آج تک اس علاقہ کو کوئی بھی بنیادی سہولیات مہیا نہیں کی گئی سب سے اہم مسلہ سٹی سی رابطہ سڑک کا ہے اس کے علاوہ سوریج سسٹم سوئی گیس سولنگ کی سہولیات سے بھی یہ علاقہ محروم ہے ایک بار پھر میں یہ بات باور کروا دینا چاہتا ہوں میرا تعلق مسلم لیگ ن سے بس نظریاتی ہے ووٹ سپورٹ اپنے علاقہ کی ترقی کیلئے کاسٹ کریں گے ہمارے مطالبات چاہے کوئی بھی پارٹی پورے کر دے چاہے وہ مسلم لیگ ن ہو یا پی پی پی بیشک پی ٹی آئی ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں سب سے پہلے میرا علاقہ اور اسکی ترقی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں