107

سپریم کورٹ کے فیصلے نے قوم کو جو حوصلہ دیا سو دیا سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ھواڈالر کی گراوٹ اور سٹاک مارکیٹ کا اوپر جانا

سرگودھا(محمد ندیم ) سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏‏سپریم کورٹ کے فیصلے نے قوم کو جو حوصلہ دیا سو دیا سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ھواڈالر کی گراوٹ اور سٹاک مارکیٹ کا اوپر جانا
میاں شہباز شریف کے لیےسرمایہ کاروں کا خاموش پیغام ھے سونامی خان کا آخری ہفتہ ساڑھے تین سال کے برابر رہا انہوں نے مٰزید کہا کہ ‏اس طویل جدوجہد اور مشکل دور میں سارے مسلم لیگی بہن بھائیوں کی کوششوں کو سلیوٹ جو ڈٹ کر کھڑے رہے ہمیں فخر ہے کہ ہم تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہو کر عظیم جدوجہد کا حصہ بنے انہوں نے مزید کہا کہ ‏نواز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا. انہیں جیل میں مارنے کی کوشش کی گئی ان کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا. ان تمام باتوں کے باوجود نوازشریف نے کبھی زاتی انتقام کی نہ بات کی نہ اظہار کیا. شروع سے اب تک وہ آئین و قانون کی بالادستی کا نعرہ بلند کرتے رہے. آج قومی اسمبلی میں عمران نیازی کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسکو شکستسے دوچار ہونا پڑے گا متحدہ اپوزیشن کے میاں نحند شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوں گے اور نیازی کو منہ کی کھانی پڑے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں