74

قومی شاہراہ کوٹ خلیفہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے تیزرفتار ہائی ایس ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی

قومی شاہراہ کوٹ خلیفہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے تیزرفتار ہائی ایس ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہسپتال منتقل

چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز)قومی شاہراہ کوٹ خلیفہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے تیزرفتار ہائی ایس ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ کوٹ خلیفہ کے قریب ٹائر پھٹ جانے کے باعث علی پور سے صادق آباد جانیوالی ہائی ایس نمبری 1287.R بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر جس میں محمد جاوید سکنہ ترنڈہ محمد پناہ اور نذیر احمد سکنہ ترنڈہ محمد پناہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں پیٹرولنگ پولیس طاہروالی ریسکیو ٹیمیں اور ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا جوکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں