80

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے آئینی طریقہ کار کے مطابق نمٹنے کی بجائے اسمبلی توڑنے کی کوشش کرکے سیاسی افراتفری پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر دھکیل

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے آئینی طریقہ کار کے مطابق نمٹنے کی بجائے اسمبلی توڑنے کی کوشش کرکے سیاسی افراتفری پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر دھکیل
دیا ہے
چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز) عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے آئینی طریقہ کار کے مطابق نمٹنے کی بجائے اسمبلی توڑنے کی کوشش کرکے سیاسی افراتفری پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر دھکیل کر آئین سے غداری کے مرتکب ہوکر جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کی کوششں کی قوم کسی صورت بھی اقتدار کے پجاریوں کو معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے صوبائی رہنما سید عامر علی شاہ کے ہمراہ کے ملکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی بجائے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کو سبو تاژ کرنا آرٹیکل 6کی صریحاً خلاف ورزی ہے حکمرانوں نے جلدبازی میں اسمبلیوں کو توڑنے کی اڈوائس دے کر جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوشش کی بلکہ غیر آئینی قوتوں کے لیے راہ ہموار کی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی بجائے عالمی سازشوں کا ڈنڈورا پیٹ کر تاخیری حربوں کے ذریعے اپنے اقتدار کو بچانے کی کوشش کی ڈوبتی نائو کو بچانے کے لیے آئینی بحران پیدا کرکے ملک میں افراتفری پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر دھکیل دیا ہے جس کو پاکستان کے محب عوام ہر قیمت پر ناکام بنادیں گے انہوں نے کہا ملک کے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے امریکہ برطانیہ کی نیشنلٹی رکھتے ہوئے اپنے اقتدار کو ملکی سلامتی سے منسوب کرنے والے کسی صورت ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے اقتدار سے الگ ہوتے ہی ان ممالک میں پناہ لیں گے جن کا نام لے کر پاکستان کے عوام کوبلیک میل کررہے ہیں چار سال کی ناقص حکومتی کارکردگی کی بدولت مہنگائی و بے روزگاری اور ناقص خارجہ داخلہ پالیسی سے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا اب جلد بازی میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری جمہوریت دشمنی کی بدترین مثال ہے جس کا خمیازہ ان کو بھگتنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں