101

سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنما وسیم افضل چن نے ملکوال سے منڈی بہاءالدین کارپٹ سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا

ملک وال(نامہ نگار) سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنما وسیم افضل چن نے ملکوال سے منڈی بہاءالدین کارپٹ سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ایکسیئن روڈز سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی پی ٹی آئی کے رہنما وسیم افضل چن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکوال کی عوام کا ایک دہائی سے پرانا مسلہ ملکوال منڈی بہاءالدین روڈ کی تعمیر نو تھی جو شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹریفک اور لوگوں کیلئے شدید مشکلات اور پریشانی کا باعث تھی انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے گزشتہ دس سال کے اقتدار میں اس سڑک سمیت ملکوال شہر کے تمام مسائل کو نظر انداز کیا ن لیگ نے کئی منصوبوں کا اعلان کیا لیکن انہیں پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سال کے مختصر عرصہ میں ملکوال شہر سمیت حلقہ پی پی 68 کے کئی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر دیا ہے جبکہ کچھ پر کام جاری ہے جو سال رواں کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے وسیم افضل چن نے کہا کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عمل کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں