94

پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے لاکھوں مزدوروں کو نہ پچیس ہزار کی ادائیگی کی جارہی ہے اور نہ ہی انیس ہزار دی جارہی ہے جمیل آرائیں

پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے لاکھوں مزدوروں کو نہ پچیس ہزار کی ادائیگی کی جارہی ہے اور نہ ہی انیس ہزار دی جارہی ہے جمیل آرائیں
ہوزری گارمنٹس کاریگروں کے ریٹ بڑھائے جائیں ہوزری گارمنٹس مالکان ہوزری لیبر کی پریشانیوں کا فوری طور پر ازالہ کریں جمیل آرائیں
کراچی (ظفر عالم ملک) چیئر مین ھوزری گارمینٹس لیبر اتحاد جمیل آرائیں نے کہا کہ مزدوروں اور مظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ کی طرف سے معطل کئے جانے پر مزدوروں کو صوبہ سندھ میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے لاکھوں مزدوروں کو نہ پچیس ہزار کی ادائیگی کی جارہی ، نہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اُنیس ہزار کی ادائیگی کی جارہی ہے اور نہ 2018 کے فیصلے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نوٹفیکیشن کی روشنی میں ساڑھے سترہ ہزار کی غیر ہنر مند مزدوروں کوماہانہ اُجرت ادا کی جاری ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کبھی بھی اس سلسلے میں عمل درآمد کیلئےسنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیاہوزری ہوزری لیبر کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدوروں کے ساتھ ساتھ سفید پوش لوگوں کی بھی کمر توڑ کر رکھ دی ہےکٹنگ گروپنگ چیکنگ پریس پیکنگ کے بھی ریٹ ڈبل کیے جائیں هوذری کی تمام فیکٹریوں میں پروڈکشن کے ریٹ ڈبل ہونے چاہیے ریٹ لسٹ ڈیپارٹ میں لگنی چاہیے اور ٹھیکیدار کی بیس20 % پرسنٹ کم از کم کمیشن ہونی چاہیے ہفتہ وار کمپنی سے پیمنٹ کا نظام ہونا چاہیے ایڈوانس کا خاتمہ ہونا چاہیے جو کمپنی کم ریٹ دے اس کمپنی کا بائیکاٹ کرنا چاہیے پوری کراچی کی فیکٹریوں کے ایک ریٹ ہونے چاہیے 3%سے %5 پرسینٹ مال کی کٹوتی کا خاتمہ ہونا چاہیے
جبکہ کھوکھلے نعرے لگا کر مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے جمیل آرائیں کا کہنا تھا کہ صنعتوں میں مزدوروں کو جن حقیقی مسائل کا سامنا ہے ان میں کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی، SESSI (سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن) میں اندراج نہ ہونا، طبی بنیادوں پر بامعاوضہ چھٹیاں نہ ملنا، اوور ٹائم کے لیے مناسب معاوضہ نہ ہونا اور مرکزی آجروں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ شامل ہیں حکمران طبقے کے علم میں ہی نہیں کہ مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل اور حالات کیا ہیں ،کورونا وائرس اور لاک ڈائون میں بڑے پیمانے پر مزدور متاثرہوئے لیکن ان کو آج تک کوئی ریلیف نہیں مل سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں