219

منڈی بہاؤ الدین میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ /ملزمان گرفتار

منڈی بہاؤ الدین میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ /ملزمان گرفتار
ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین انور سعید کنگرا کی تھا نہ
پاہڑ یا نوالی میں پریس کانفرنس، میڈیا کو ملزمان کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔
منڈی بہاوالدین ( رٹ نیوز)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر ضلع بھر میں خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیر و ٹالرینس پالیسی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ 20دسمبر کو پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعہ کی اطلاع جیسے ہی پولیس کو ملی تو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بھی افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی تھی اور اعلی سطح پر کیس کو مانیٹر کیا جاتا رہا ڈی ایس پی پھالیہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہا اور پولیس نے روایتی مہارت اور جدید ٹیکنالو جی کا استعمال کرتے ہوئے باآخر سفاک ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم اشتیاق احمد عرف شکوکو بھکر سے گرفتار کیا گیا جبکہ حسنین کو گجرات کے علاقے کنجاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش کے بقیہ مراحل پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا ئیں دلوائی جائیں گی۔میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔۔ دونوں ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں