135

ضلع میں منشیات فروشوں اور محکمے میں کرپٹ اور غداروں کی کوئی جگہ نہیں پولیس کی بدنامی کا بحث بننے والوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا ڈی پی او انور سعید کنگرا

ضلع میں منشیات فروشوں اور محکمے میں کرپٹ اور غداروں کی کوئی جگہ نہیں پولیس کی بدنامی کا بحث بننے والوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا ڈی پی او انور سعید کنگرا
پریس کلب کی قیادت چیئرمین شہزاد حسن چوہدری چیف ایڈیٹر رٹ نیوز اور بابائے صحافت یونس شاہد چیف ایڈیٹر باز پرس سے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی تفصیلی بات چیت
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز) کسی بھی محکمے میں اچھے یا برے لوگ موجود ہوتے ہیں محکمہ پولیس چونکہ عوام کے ساتھ زیادہ رابطوں میں رہتا ہے اس لیے اس پر تنقید بھی زیادہ ہوتی ہے محکمہ پولیس میں بہت ایماندار اور اچھے لوگ بھی ہیں اور کچھ کالی بھیڑیں ہیں جو بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں منشیات ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر کام ہو رہا ہے جلد شہر کو منشیات سے پاک کر دیں گے روزنامہ باز پرس کے چیف ایڈیٹر یونس شاہد کے ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او انور صاحب کی طرح کا کہنا تھا کہ اب تھانوں میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ایس ایچ او صاحبان ان کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ تھانوں میں ٹائم دیں عوام کے مسائل سنیں شہزاد حسن چوہدری نے ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ دلائی کہ پی آر او برانچ میں ایماندار اچھے اور پڑھے لکھے عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں کو کم کیا جا سکے جس پر ڈی پی او انور سعید نے کہا اب میں خود ساری چیزیں دیکھا کروں گا امید ہے اب آپ کو شکایت نہیں ہوگی اب میرٹ ہوگا صرف میرٹ کوئی بڑا چھوٹا سا ہی نہیں ہمارے لئے سب برابر ہیں ہیں میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے اور میڈیا ہی سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہماری کمزوریاں کہاں ہیں اور ہمیں کن شعبوں میں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ہم سب کو اپنا کام ایمانداری سے کرنا چاہیے جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا ڈسٹرکٹ پریس کلب کی قیادت نے انور سعید کنگر ا ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ضلع کو منشیات سے پاک کردیں اور محکمہ میں کالی بھیڑوں کا صفایا کریں موٹرسائیکل چوری پر توجہ دیں اور تھانوں میں میرٹ کو یقینی بنائیں جس پر ڈی پی او منڈی بہاالدین نے کہا اب آپ کو میرٹ ہوتا ہوا نظر آئے گا آئے گا اور کرپٹ افسران آپ کو تھانے میں نہیں ملیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں