لاہور(فرنٹ ڈیسک) ایک نجی ہوٹل میں دو سہیلیوں نے طلاق کا جشن منا کر غم غلط کیا۔تفصیلات کے مطابق ماہم جو ایک ٹیلی کام انجینئر ہے جسے اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی کی سہیلی جویریہ جو کہ نفیسا ت کی طالبہ ہے نے اس کے غم کو خوشی میں بدلنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔جس سے اس کے چہرے پر مسکراہٹ واپس آ گئی۔ماہم کی طلاق اور اس کے غم میں مبتلا ہونے پر جویریہ کو اس کی اداسی نے پریشان کر دیا تھا جس پر جویریہ نے ماہم کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں مدعو کیا اور اس کے سامنے ایک چاکلیٹ کیک رکھ دیا جس پر ’’ہیپی ڈائیوورس‘‘ لکھا تھا۔ کیک کا ٹنے کے بعد دونوں نے طلاق کا جشن منایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ماہم کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی قطعی خبر نہیں تھی اور جویریہ نے یہ سب میری چہرے پہ خوشی لانے کے لیے کیا۔لوگوں نے جہاں اداسی بھگانے کے اس طریقے کو سراہا وہاں کئی لوگوں نے دونوں خواتین کے اس طریقے کی ملامت بھی کی ہے۔
348
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل