96

عرصہ دراز سے تھانہ صدر تعینات انچارج چوکی رسول نواز بوسال نے قیمتی مال مویشی قبضہ میں لیے کر غائب کردیے قتل کے مقدمہ میں ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں

عرصہ دراز سے تھانہ صدر تعینات انچارج چوکی رسول نواز بوسال نے قیمتی مال مویشی قبضہ میں لیے کر غائب کردیے قتل کے مقدمہ میں ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں
خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے اور قیمتی سامان اور مال مویشی جن کی تعداد 33 ہے جبکہ رپٹ میں 23 ڈنگر لکھ دیے دس مال مویشی غائب کر دیئے گئے دو دن پہلے تھانہ سول لائن میں ریکارڈ میں ردوبدل اور اسلحہ غائب کرنے پر دو ملازم معطل ہوچکے ہیں ڈی پی او منڈی بہاوالدین ایک نظر ادھر بھی پورے ضلع میں یہی حال ہے
منڈی بہاﺅالدین(رٹ نیوز) تھانوں میں مال خانے اور مال مقدمہ میں ردوبدل سپرداری کی رپورٹوں میں ہیرپھیرکے ریٹ مقرر ،ضلع منڈی بہاﺅالدین میں عرصہ دراز سے تعینات محرران نے تھانوں اور چوکیوں کو ڈیروں میں تبدیل کر رکھا ہے ، ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مال مقدمہ ،اسلحہ ہو ،پیسے ہوں ،سونا ،قیمتی مال یا مال مویشی ،سب میں ردوبدل کر کے منشیوں نے کرپشن کے تھال سجارکھے ہیں ۔ ڈی پی او آفس ،ڈی ایس پی دفتر میں تعینات عرصہ دراز سے ریڈران سب ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔ کوئی محکمہ رپورٹ یاسپرداری رشوت کے بغیر نہیں ہوتی ، تھانہ صدر کے علاقہ میں مقدمہ قتل میں ایس آئی نواز چوکی انچارج رسول نے قتل کے مقدمہ میں 33 مال مویشی ملزمان جوکہ بیرون ممالک مقیم ہیں ان کی فیملی کو حراساں کر کے مال مویشی قبضے میں لے کر قیمتی مال مویشی غائب کر دیے ۔ سپرداری کی رپورٹ کرنے میں حیلے بہانے بنا کر گھریلوخواتین کو تنگ کر رہا ہے ۔ مقدمہ میں مطلوب ملزمان اندرون ملک ہونے کے باوجود مقدمہ درج کر دیا ۔اس سے پہلے بھی ملزمان کے خلاف جھوٹا مقدمہ ثابت ہو چکا ہے ۔آئی جی پنجاب ،آرپی او گوجرانوالہ کو نوٹس لیتے ہوئے اس منظم کرپشن پر سخت کارروائی کرنی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں