194

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود تقریب حلف برداری انجمن تاجران کی کامیابی نے تاریخ رقم کر دی

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود تقریب حلف برداری انجمن تاجران کی کامیابی نے تاریخ رقم کر دی


صدر مرزا عبدالمجید اور چیئرمین اقبال سراء نے حقیقی اور جمہوری منتخب قیادت ہونے کاحق ادا کر دیا تاجروں نے حقوقِ کی جنگ جیت لی۔
منڈی بہاؤالدین (رٹ نیوز ٹیم) انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری کرسٹل میرج ہال میں منعقد ہوئی انجمن تاجران کی یہ تقریب شاید کئی لوگوں کے لئے نئی بات تھی کیونکہ شہر منڈی بہاؤالدین میں کسی بھی تنظیم میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں جو صدر ہے وہ سالوں سے صدر ہے انجمن تاجران نے اس  ثمود کو توڑ کر ایک لمبی جدوجہد کے بعد نئے تاجروں کے ووٹ بنائے اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کو آگاہ کیا نومنتخب صدر انجمن تاجران مرزا عبدالمجید نے اپنی دلیری جرات سے تاجروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی چیئرمین شہزاد اقبال سراء نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے لوگوں کو اکٹھا کیا مرزا ارشد نے طویل مذاکرات اور کوشش سے لوگوں کو شامل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا رٹ نیوز کی ٹیم نے اتنے بڑے پنڈال کو دیکھ کر سروے کا فیصلہ کیا سروے میں تاجروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قائدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ منڈی بہاؤالدین کے تاجروں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کہ منڈی بہاوالدین کے تاجروں نے نے پرانے فرسودہ نظام  کو ختم کر دیا اور فوٹو سیشن  تاجران کو شکست دے دی۔ نئے نوجوان تاجروں نے تو کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ انجمن تاجران کی کسی تقریب میں شرکت کی رٹ نیوز کے اینکر پرسن  کے سوال کے جواب میں ایک تاجر نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں دھمکیوں  اور سازشوں کے باوجود آج اس حلف برداری تقریب کا منعقد ہونا کسی معجزے سے کم  نہیں اور آج ہم ان کو بتا دینا چاہتے  ہیں جہنوں نے جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ قائم کر رکھی ہے۔ تقریب کی سب سے خوبصورت بات نوجوان تاجروں کا جوش و خروش تھا اس سے پہلے فوٹو سیشن انجمن تاجران کا کام صرف افسر شاہی کی غلامی تھا۔ رٹ نیوز اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ٹیم کے سروے میں یہ بات سامنے آئی منتخب صدر مرزا عبدالمجید کا کالج چوک میں تاجروں کے حقوق دلیرانہ خطاب انقلاب کی طرف پہلا قدم ثابت ہوا وہی محنت جرات اور کوشش سے یہ قافلہ آج اپنی منزل پر پہنچ گیا
رٹ نیوز کے سروے کے مطابق تقریبا پندرہ سو کے قریب تاجروں نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔افسوسناک امر یہ بھی تھا کہ بڑے چینل بڑے  صحافیوں نے شرکت نہ کر کے تاجروں کے حقوق  پر ڈاکہ ڈالا ہے اور فوٹو سیشن انجمن تاجران  مافیا کا بھرپور ساتھ دے کر ثابت کر دیا کہ اس شہر کے موجودہ حالات بازار گلیوں اور سڑکوں کی حالت کے ذمہ دار سینئر صحافی بھی شامل ہیں اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی کہ انسانی بنیادی حقوق کی پامالی میں فوٹو سیشن مافیا انجمن تاجران اورنام نہاد سینئر جرنلسٹ شامل ہیں اور جمہوریت کے قاتل ہیں۔ ڈکٹیٹر شپ کو پروموٹ کرتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ انجمن تاجران اور ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاولدین کی طرح ہر تنظیم میں جمہوریت کا علم بلند ہوگا  انجمن تاجران کے اس انقلابی قدم پر سینئر جرنلسٹ بابائے صحافت زکریا قریشی جانگیر انصاری  و جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب خاور قریشی، ایڈیٹر انچیف رٹ نیوز نیٹ ورک چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری اور نوجوان جرنلسٹ ملک نواز نئے ابھرتے ہوئے صحافی مرزا احسان جی این این سے سینئر صحافی طلعت محمود، امجد چشتی ،رائل نیوز سے ذیشان اسماعیل پنجابی دنیا کے نذیر ناجی کالم نگار مظہر گوندل نے نو منتخب عہدیداران انجمن تاجران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں
ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں