185

ہاں میں منشیات کا عادی ہوں، شاہ رخ خان کے بیٹے کا اعتراف

برطانیہ،دبئی اور دیگر ممالک میں قیام کے دوران بھی منشیات کا استعمال کیا،آریان خان نے منشیات کیس میں اعتراف جرم کر لیا، تفتیش کے دوران رو پڑے
ہاں میں منشیات کا عادی ہوں، شاہ رخ خان کے بیٹے کا اعتراف
بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتے کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا جس میں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان سمیت 8 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔آریان خان نے منشیات کیس میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق آریان خان تفتیش کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے رو پڑے تھے اور انہوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ پچھلے چار سالوں سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔
تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ جب آریان خان برطانیہ،دبئی اور دیگر ممالک میں تھے تب بھی منشیات کا استعمال کرتے تھے۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے اپنے کپڑوں اور خواتین نے پرس میں چھپائی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لیا تھا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نےممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان سے ساحل کے کنارے پارٹی سے متعلق بھی سوالات کیے جا رہے ہیں۔این سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا تھا اور فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔دوسری جانب آریان کی گرفتاری کے بعد اتوار کی شب اداکار سلمان خان کو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں