130

تھانہ جات میں سٹنگ آپریشن کا آغازکسی قسم کی غفلت، لاپروائی اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی:ڈی پی او ساجد کھوکھر

تھانہ جات میں سٹنگ آپریشن کا آغازکسی قسم کی غفلت، لاپروائی اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی:ڈی پی او ساجد کھوکھر

*کرپشن میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، شوکاز نوٹس جاری:ڈی پی او ساجد کھوکھر*

منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے سروس ڈلیوری کے معیار اور پولیس کے فوری رسپانس کے حوالہ سے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں سٹنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں فرضی مدعی کے ذریعے پولیس اہلکاروں کا رویہ،بدعنوانی اور درخواستوں پر بروقت کاروائی کو چیک کرنے کے سلسلہ میں تشکیل شدہ ٹیم نے مختلف تھانہ جات میں فرضی سائل کے ذریعے15پر کال کروائی گئی، موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کروانے، پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ بنوانے کے حوالہ سے فرضی سائل تھانہ بھیجے گئے، پولیس رسپانس اور  ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو چیک کیا،بہتر طریقہ سے گائیڈ نہ کرنے، فوری رسپانس نہ دینے اور بروقت کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ اواور محرران کو شو کاز نوٹس جاری کر کے معاملہ کی انکوائری لگا دی گئی ہے جس پر ان کو سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ فرضی سائلین کی درخواستوں پرضلع بھر کے زیادہ تر تھانہ جات کی جانب سے فوری کاروائی کی گئی،ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کا کہنا ہے کہ سٹنگ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں