584

منڈی بہاءالدین / ڈی سی نے ناقص مضر صحت چھوٹا گوشت قبضہ میں لے لیا

منڈی بہاءالدین / ڈی سی نے ناقص مضر صحت چھوٹا گوشت قبضہ میں لے لیا
منڈی بہاءالدین( غلام مجتبیٰ )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا سلاٹر ہاوس پر چھاپہ، مضر صحت بغیر مہر لگے ذبح کئے گئے ایک درجن سے زائد بکرے قبضہ میں لے لئے، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم، سلاٹر ہاوس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار

منڈی بہاءالدین ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے اچانک بغیر اطلاع دیئے سلاٹر ہاوس کا دورہ کیا، انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ، سی او میونسپل کمیٹی سمیر چیمہ، پولیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی، ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے سلاٹر ہاوس میں ذبح کئے گئے ایک درجن سے زائد بکروں پر محکمہ ویڑنری کی جانب سے بغیر مہریں لگا گوشت پکڑ لیا، اور پولیس کو فوری گوشت قبضہ میں لینے اور مقدمہ درج کا حکم دے دیا، انہوں نے اس موقع پر صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے نظام اور خستہ حال عمارت کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں، انکا کہنا تھا کہ ذبح ہونے والے جانوروں کی صحت مند ہونے کا ثبوت متعلقہ محکمہ کرتا یے اور سرکاری مہر کے بغیر گوشت مارکیٹ میں لیکر جانا ممنوع اور خلاف قانون یے، انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس میں کوتاہی کرنے والے انسانی معاشرے کے دشمن ہیں جنہیں قانون کے آہنی شکنجہ میں لیکر سخت کارروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں