232

پھالیہ کچہری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زخمی

پھالیہ کچہری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زخمی
کچہری فائرنگ کا واقعہ معمولی نہیں لوگ اب کہیں بھی محفوظ نہیں پانچ افراد زخمی ڈی پی او ساجد حسین کھوکھرموقع پر پہنچ گیے
پھالیہ رٹ نیوز ضلع منڈی بہاولدین میں آئے روز حادثات قتل وغارت فائرنگ کے واقعات بڑھ رہے ہیں قتل کی وارداتوں نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے معمولی باتوں پر ایک دوسرے پر فائرنگ کے واقعات سے حالات خراب ہو رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ تھانوں میں انصاف کا نا ملنا اعلیٰ افسران کے دفتروں میں انکوائریوں کے نام پر مذاق ڈی ایس پی حضرات کے دفتر میں سارا سارا دن لوگوں کا بیٹھ کر لوگوں کا ذلیل ہونا پولیس کے بڑے بڑے افسران سے عوام کا مایوس ہو کر واپس لوٹنا بھی دشمنی کو بڑھا رہا ہے جب لوگوں کو تھانے کچہری سے انصاف نہیں ملتا تو پھر لوگ اپنا انصاف خود کرنے لگتے ہیں نا انصافی ظلم زیادتی سے عوام میں منفی رجحانات بڑھ رہے ہیں ہیں اس پر توجہ دینا ہو گی ورنہ پھالیہ کچہری جیسے واقعات کو روکنا ممکن نہیں پھالیہ کچری میں ہونے والے واقعہ پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سجاد حسین کھوکھر کا پہنچ جانا خوش آئند ہے جب افسران اس طرح جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہیں یا موقع پر پہنچ جاتے ہیں تو عوام میں غم و غصہ کم ہوجاتا ہے پھالیہ کچہری ہونے والے واقعہ میں زخمی افراداسپتال منتقل اور ملزمان کو موقع سے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا
اس طرح پولیس اگر ایکشن لے تو جرائم میں کمی واقع ہو سکتی ہے
یونس گوندل ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر پھالیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں