108

منڈی بہاوالدین میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ: پارلیمانی، سیاسی، ضلعی، تحصیل افسران کی شرکت

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27 اگست2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر کے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹ حکومت کے علاوہ عوامی نمائندوں کے ساتھ شیئر کی جائے.

ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی بیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے،ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل اور اپ گریڈیشن تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز دئیے جا رہے ہیں لہذٰا تمام جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کوتیز کر کے مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، وسیم افضل چن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز منڈی امتیاز علی بیگ، پھالیہ ساجد منیر کلیار، ملکوال عثمان غنی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، اہکسئین ہائے وے، روڈز، ایم اینڈ آر، بلڈنگ قرار شاہ ، تینوں تحصیلوں کے سی اوز، پی ٹی آئی کے رہنما حسن طارق تارڑ، فیصل مختار گوندل کے علاوہ تمام ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے عوامی نمائندوں کی جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اے ڈی پی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے تحت 6921.388 ملین روپے لاگت کی منظور شدہ 33سکیموں جن میں PHED کی13،روڈز کی6، پبلک اینڈ بلڈنگ ، لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، ہیلتھ اینڈ سکینڈری کئیر اور پبلک بلڈنگ کی 2,2 , ہائیر ایجوکیشن 1، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی 4اور ایریگیشن کی 3جاری ترقیاتی سکیموں کا65فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان سکیموں کیلئے 611.968 ملین روپے کی لاگت کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جن میں سے 47.786 ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔اے ڈی سی فنانس نے بتایا کہ اے ڈی پی کی نیو 2021-22 کی 81سکیمیں جن کی لاگت 14410 ملین روپے ہے ،سی ڈی پی فیز 2 کی599.982 ملین روپے کی73 سکیمیں جن کیلئے 187.500ملین روپے کے فنڈز ریلیز ہوئے ان سکیموں کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔اسی طرح سی ڈی پی فیز 3کی400 ملین روپے کی 42 سکمیں ہیں جن کا 6 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سیپ 1کی 162سکیمیں جن کی لاگت 149.890 ملین روپے ہے اور ان سکیموں کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسی طرح سیپ 2 کی 42سکیمیں جن کی لاگت 150 ملین روپے ہے اور ان سکیموں کا80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور 40 سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔اسی طرح سیپ 3 کی 235سکیمیں جن کی لاگت 156.478 ملین روپے ہے اور 36فیصد کالم مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی 2020-21 کی 253سکیمیں جن کی مالیت 591.611ملین روپے ہے ۔ ان سکیموں کے 581.729 ملین روپے کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں اور ان سکیموں کا456.339 ملین روپے سے86فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور211سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔

تفصیلی بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کریںاور متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی، رفتاراور شفافیت پر خصوصی توجہ دیں، جو سکیمیں کم فنڈز سے مکمل ہوتی ہیں ان کے کام اور فنڈنگ میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ سست روی یا کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے ٹینڈزر کینسل کر دئیے جائیں۔

ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ممبر صوبائی اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے صوبہ بھر میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر قیادت حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مہیا کررہی ہے لہذا ان سکیموں کی بر وقت تکمیل کو ممکن یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں