65

منڈی بہاوالدین والے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر بس، ویگن، ریلوے میں سفر نہیں کرسکیں گے

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب سمیت وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد پر پابندیاں نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27اگست2021 ) انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کے فیصلے کے مطابق 15ستمبر کے بعد موٹرویز پر سفر کیلئے کم از کم ایک ڈوز لگوانا لازمی ہو گا جبکہ دوسری ڈوز 15اکتوبر تک لگوانا لازمی ہو گا۔ اسی طرح میٹرو بس، ٹرین ، ہائی ایس پر سفر کیلئے پہلی ڈوز 30ستمبر جبکہ دوسری ڈوز 31اکتوبر تک لگوانے والے ہی سفر کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں