134

پھالیہ روڈ کی تعمیر کے نام پر نا اہلی نالائکی اور کرپشن نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا

پھالیہ روڈ کی تعمیر کے نام پر نا اہلی نالائکی اور کرپشن نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا


ہمارے نمائندے کاشف اعظم کی رپورٹ کے مطابق
سب انجینئر سیف اللہ تارڑ نہ ٹھیکیدار کو جانتا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ سڑک کی تعمیر کہاں تک اور کب تک مکمل کرنی ہے
اندھیر نگری چوپٹ راج یہ فقرا منڈی بہاولدین میں ہمارے ملک میں ہر ادارے پر ایسے سوٹ کرتا ہے جیسے بنایا ہی ہمارے لیے گیا ہو ظلم کی انتہا غیر ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے یہ لوگ جو پھالیہ روڈ کی تعمیر کر رہے ہیں کروا رہے ہیں یا اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں پھالیہ روڈ تعمیر میں تاخیر ناقص مٹیریل کی معلومات لینے کے لئے سب انجینئر کے سے رابطہ کیا گیا تو موصوف کی رہائش لاہور میں بتائی جا رہی ہے جو دفتر آنا پسند نہیں کرتے سیف اللہ تارڑ سب انجینئر نے بتایا کہ وہ ٹھیکیدار کا نام اور نمبر کسی سے لے کر دیں گے فلحال میں فارغ نہیں عجب تماشہ ہے کہ منظور کرانے والوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر رکھا ہے بنوانے والے لاہور میں بیٹھ کر کوئی معلومات نہیں رکھتے اور ٹھیکیدار کام کم اور لوگوں کو تکلیف زیادہ دے رہے ہیں پھالیہ روڈ ست سرہ کنگ روڈ روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے خاص طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کوٹ میں وکلاءاور ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سرکاری افسران ڈی ایچ کیو مرالا روڈ پر پر آنے جانے والے مریض بھی اس کو استعمال کرتے ہیں گھنٹوں ٹریفک جام یہاں تک کہ ایمبولینس کو بھی جانے کا رستہ نہیں ملتا معلومات لینے پر یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس کا ٹائم فریم کیا ہے کب مکمل ہو ہو گی تاخیر کی وجہ بتانے سے بھی گریز کیا گیا ڈی سی منڈی بہاودین جو آج کل اپنی ڈیوٹی اس طریقے سے انجام دے رہے ہیں اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور پورے ضلع کی عوام کو ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا ہونےسے بچائیں
مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں
سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں