188

چوری ڈکیتی قتل و غارت میں اضافے سے عوام میں شدید غم و غصہ لوگ ہر جگہ غیر محفوظ

چوری ڈکیتی قتل و غارت میں اضافے سے عوام میں شدید غم و غصہ لوگ ہر جگہ غیر محفوظ
ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کے واضح احکامات کے باوجود تھانوں میں سائلین سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے
منڈی بہاﺅالدین(سروے رپورٹ) ایک سروے رپورٹ میں شہریوں نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے‘ رشوت کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنے ماتحت افسران کے سامنے بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں یوں لگتا ہے کہ ضلع بھر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول نام کی کوئی چیز نہیں‘افسران کے احکامات ماتحت عملہ ہوا میں اڑا دیتا ہے اس وقت ضلع منڈی بہاﺅالدین میں قتل و غارت گری‘ چوری ڈکیتی کی وارداتیں اپنے جوبن پر ہیں‘جب بھی ضلع میں قتل کی کوئی بڑی واردات ہوتی ہے تو ایس ایچ او اور متعلقہ تفتیشی آفیسر کی لاٹری نکل آتی ہے دونوں فریقین کو جی بھر کر لوٹتے ہیں‘ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں انتہائی مہارت رکھنے والا گروہ ملوث ہے پل بھر میں گاڑی اور موٹر سائیکل چوری ہو جاتا ہے‘ پولیس ایف آئی آر کے اندراج میں لیت و لعل سے کام لیتی ہے‘ شہری ذلیل و خوار ہو کر بیٹھ جاتے ہیں‘ روزانہ سینکڑوں سائلین ڈی پی او آفس داد رسی کیلئے آتے ہیں مگر یہاں کا باوا آدم ہی نرالا ہے جن کے خلاف شکایت لیکر سائلین آتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوبارہ سائلین کو انہی کے پاس بھیج دیتے ہیں تاکہ وہ انہیں جی بھر کر بے عزت کر سکیں‘ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر سے اپیل کی ہے کہ آپ ڈی پی او آفس سے مایوس ہونے والے لوگوں کی تعداد اب زیادہ ہو رہی ہے تھانوں میں رشوت کے تھال سج چکے ہیں یوں لگتا ہے کہ ضلع میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں اور نہ ہی رشوت لینے والوں کو کسی کا ڈر ہے‘ میڈیا کیطرف سے بار بار نشاندہی کے باوجود پولیس آفیسر ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہر طرف جنگل کا قانون ہے‘ شہریوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں کرپٹ پولیس افسران کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کریں تاکہ ضلع میں قتل و غارت گری‘ چوری ڈکیتی کی وارداتیں تھم سکیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں