پاکستان

اس کیٹا گری میں 168 خبریں موجود ہیں

سٹیزن فرنٹ سپریم کونسل ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ سٹیزن فرنٹ کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور مختلف سیمینارز، مذاکروں اور نشستوں کے ذریعے اعلیٰ حکام تک عوام کی آواز پہنچائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ اپنے وسائل کے مطابق کام کر رہا ہے اور تمام ممبران ذاتی حیثیت میں، اپنی جیب سے خرچ کر کے، عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔چوہدری علی ابرار جوڑا نے مزید کہا کہ سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیمینارز میں وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران اور متعلقہ حکام شرکت کرتے ہیں، جہاں اہم قومی و سماجی مسائل پر سنجیدہ غور و خوض کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا اور انہیں قانونی امداد سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں معاونت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان یونین ناروے بالخصوص چیئرمین چوہدری قمر اقبال اور ان کے ساتھیوں کی خدمات کو سراہا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے معذور بچوں کے ہسپتال کے قیام کے لیے 10 مرلہ زمین فراہم کی ہے، جس پر فوری طور پر ہسپتال کی تعمیر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے اختتام پر سٹیزن فرنٹ سپریم کونسل کے تمام عہدیداران نے عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔