تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے مبینہ اغواء کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاملے کا ڈراپ سین کر دیا

60

خبروں کے سلسلے کو اگے بڑھاتے ہوئے خبر شامل کرتے ہیں کٹھیالہ شیخاں سے منظور احمد کوٹیا کی تفصیلات کے مطابق
تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے مبینہ اغواء کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاملے کا ڈراپ سین کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 پر کال موصول ہوتے ہی ایس ایچ او امان اللہ گوندل نے فوری طور پر ایکشن لیا اور مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش کا عمل شروع کیا۔ جدید طریقہ تفتیش اور مسلسل کوششوں کے بعد چند ہی گھنٹوں میں مبینہ مغوی کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم انکشاف سامنے آیا کہ نوجوان کو کسی نے اغواء نہیں کیا تھا بلکہ وہ اپنی مرضی سے دوستوں کے ہمراہ گیا تھا۔ پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے معاملہ کلیئر کر دیا اور شہریوں کو غیر ضروری خوف و ہراس سے بچایا۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کا کہنا ہے کہ پولیس ہر ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کے لیے تیار ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں