اس دلخراش حادثے کے بعد اہلیانِ ٹوبھہ سراپا احتجاج بن گئے اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا

73

ٹوبھہ میں گزشتہ روز پیش آنے والا افسوسناک واقعہ کی وجہ سے للہ روڑ پر کیا جانے والا عوام کا احتجاج ختم ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے
پنڈ دادن خان ( ملک ندیم سرور اعوان سے)ٹریفک حادثہ کی وجہ سے ایک معصوم بچی سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار بس کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گئی تھی حادثہ نے، پورے علاقے کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔ اس دلخراش حادثے کے بعد اہلیانِ ٹوبھہ سراپا احتجاج بن گئے اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا۔احتجاج میں بڑی تعداد میں مقامی افراد، طلبہ کے والدین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس مصروف شاہراہ پر متعدد تعلیمی ادارے موجود ہیں جہاں ہزاروں بچے روزانہ آتے جاتے ہیں، مگر افسوس کہ یہاں نہ تو سپیڈ بریکرز بنائے گئے اور نہ ہی کوئی مؤثر ٹریفک کنٹرول کا نظام موجود ہے۔ بارہا نشاندہی کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے غفلت برتی گئی، جس کا نتیجہ اس المناک حادثے کی صورت میں سامنے آیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی پنڈ دادن خان میاں عبدالجبار اور ایس ایچ او تھانہ للہ عدیل فیاض فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور یقین دہانی کروائی کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔حکام کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ آئندہ سوموار سے متعلقہ مقام پر سپیڈ بریکرز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا، جبکہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی زیر غور ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔ اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج پرامن طور پر ختم کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں