محمد رضوان کی مشکلات بڑھ گئیں، ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا!
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے جاری نوٹسز کے خلاف محمد رضوان کی درخواست مسترد کر دی۔
رپورٹس کے مطابق محمد رضوان نے NCCIA کی کارروائی کے قانونی جواز اور دائرہ اختیار کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے انہیں متعلقہ نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ بھی NCCIA کی تحقیقات کے نتائج کا منتظر ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد محمد رضوان سمیت دیگر کرکٹرز کے حوالے سے مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
محمد رضوان سے متعلق اس پیش رفت نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ شائقین کی نظریں اب تحقیقات کے اگلے مرحلے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممکنہ فیصلے پر مرکوز ہیں۔
کیا محمد رضوان کے لیے مشکلات مزید بڑھنے والی ہیں؟ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔