بارش، دباؤ اور سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو شکست دے دی
ناگویا: ایشین گیمز 2026 کے ویمنز کرکٹ کوارٹر فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں ہدف کے تعاقب کے دوران مشکلات کا سامنا کیا، تاہم قومی ٹیم نے آخری اوورز میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے دو گیندیں قبل کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی کامیابی نے ایشین گیمز میں میڈل کی امیدیں مزید روشن کردی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں ویمنز ایشیا کپ میں بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں، جہاں پاکستان نے 35 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا اور اسکواش پلیئر نور زمان کو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے پاکستان کے فلیگ بیئررز بھی مقرر کیا گیا ہے۔
اب پاکستان ویمنز ٹیم کی نظریں سیمی فائنل پر ہیں، جہاں ایک اور کامیابی اسے گولڈ میڈل کی دوڑ میں مضبوط پوزیشن فراہم کر سکتی ہے۔