🚨 3 ہزار سال بعد چیختی ممی کا راز پھر زیرِ بحث!
مصر سے دریافت ہونے والی تقریباً 3 ہزار سال پرانی ایک خاتون کی ممی آج بھی ماہرین کے لیے ایک پراسرار معمہ بنی ہوئی ہے۔ ممی کا منہ غیر معمولی انداز میں کھلا ہوا ہے، جیسے وہ آخری وقت میں خوفناک چیخ مار رہی ہو۔
جدید تحقیقات اور CT اسکین کے باوجود اس عجیب و غریب حالت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ ماہرین نے جسم میں موت کے بعد ہونے والے قدرتی عمل کو ایک ممکنہ وجہ قرار دیا ہے، تاہم یہ پراسرار ممی آج بھی کئی سوالات چھوڑ رہی ہے۔