😱 بروک کی بیٹنگ نے سب کو دنگ کر دیا!

44

49 گیندوں پر قیامت برپا! ہیری بروک کی دھواں دار سنچری، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف بڑی فتح

ساؤتھمپٹن: انگلینڈ نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر ناقابلِ شکست 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 254 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ نے 119 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں اہم برتری حاصل کرلی۔

ہیری بروک کی طوفانی سنچری اس میچ کا نمایاں لمحہ رہی، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مجموعی طور پر جارحانہ بیٹنگ اور مؤثر بولنگ نے سری لنکا کو بڑے ہدف کے دباؤ سے نکلنے کا موقع نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں