⚡ مکہ معاہدہ: پاکستان کا اہم مؤقف سامنے آگیا 🚨 مکہ معاہدے نے خطے میں نئی بحث

35

مکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان کا اہم مؤقف، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑی وضاحت کردی

اسلام آباد: مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق پاکستان نے اہم وضاحت کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق معاہدے کا مقصد کسی خطے کے خلاف کارروائی یا علاقائی عزائم نہیں بلکہ اجتماعی دفاع اور مؤثر روک تھام ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کو محض ’’مسلم اتحاد‘‘ قرار دینا درست نہیں، جبکہ ایسے تمام ممالک جو علاقائی امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں، شراکت داری کے دائرے میں آ سکتے ہیں۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا یہ دفاعی معاہدہ خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں