پی ٹی آئی میں اہم سیاسی پیش رفت، امیر مغل کور کمیٹی میں شامل
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے صدر امیر مغل کو پارٹی کی کور کمیٹی میں شامل کر لیا۔
پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیر مغل فوری طور پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔ نئی ذمہ داری ملنے پر امیر مغل نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
امیر مغل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی سے متعلق اہم مشاورت میں بھی شریک ہوں گے۔