بلال عباس دولہا بن گئے؟ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
کراچی: پاکستانی شوبز کے مقبول اداکار بلال عباس خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔ اداکار کی دولہا کے لباس میں سامنے آنے والی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا اور کئی صارفین ایک لمحے کے لیے یہ سمجھ بیٹھے کہ بلال عباس نے شادی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلال عباس خان معروف فیشن برانڈ کے نئے نکاح فوٹو شوٹ میں دولہا کے روپ میں دکھائی دیے۔ اداکار نے سفید شیروانی زیب تن کر رکھی تھی، جس پر سلور اور سیکوئن ورک نمایاں تھا، جبکہ ان کے ساتھ ماڈل نے آف وائٹ اور سلور عروسی لباس پہن رکھا تھا۔
تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ صارفین نے بلال عباس کو دولہا کے روپ میں پسند کیا جبکہ بعض نے فوری طور پر ان کی شادی سے متعلق سوالات کرنا شروع کردیئے۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تصاویر کسی حقیقی شادی کی تقریب کی نہیں بلکہ فیشن برانڈ کے نکاح فوٹو شوٹ کا حصہ ہیں۔
بلال عباس کے نئے روپ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کی معمولی سی جھلک بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔