منڈی بہاءالدین: لوکل گورنمنٹ کا جونیئر کلرک 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کےلئے کلک کریں۔

75

منڈی بہاءالدین میں اینٹی کرپشن کا کامیاب چھاپہ، لوکل گورنمنٹ کا جونیئر کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) منڈی بہاءالدین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کے جونیئر کلرک کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن (ADI/ACE) منڈی بہاءالدین کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب ٹریپ ریڈ (چھاپہ) مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم مدثر اقبال، جو کہ لوکل گورنمنٹ منڈی بہاءالدین میں جونیئر کلرک کے طور پر تعینات ہے، کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے 20,000 روپے کی رقومِ زر (تین شدہ نوٹ) برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ منڈی بہاءالدین میں مقدمہ نمبر 12/26 درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں