منڈی بہاوالدین سمیت علاقہ بھر کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری

76


پاک ایگرو فرٹیلائزرز، یونیورسٹی آف سرگودھا اور چائنیز کمپنیوں کا اشتراک باعثِ اعزاز ہے، چوہدری تصور عباس گوندل

منڈی بہاؤالدین: معروف بزنس مین چوہدری تصور عباس گوندل نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا، پاک ایگرو فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکل اور معروف چائنیز کمپنیوں کے اشتراک کا حصہ بننا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

رِٹ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تصور عباس گوندل نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے احباب کی دعاؤں اور والدین و بہن بھائیوں کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض دیانت داری، ایمانداری اور خلوص کے ساتھ انجام دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسان بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کی عملی خدمت ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کسان ملکی معیشت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

چوہدری تصور عباس گوندل نے اپنے دوستوں، عزیزوں اور تمام خیرخواہوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی نے انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں