شالنی پانڈے کی ویڈیو نے مچائی کھلبلی، اداکارہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ حقیقت سامنے آگئی

38

شالنی پانڈے کی نامناسب ویڈیو وائرل، اداکارہ نے حقیقت واضح کر دی

ممبئی: ساؤتھ انڈین فلموں کی معروف اداکارہ شالنی پانڈے سے منسوب ایک نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس پر اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ قرار دے دیا۔

شالنی پانڈے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں واضح کیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود خاتون وہ نہیں ہیں اور ان کی شناخت کو مصنوعی طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو خواتین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ ایسی ویڈیوز کو شیئر، فارورڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بجائے فوری طور پر رپورٹ کیا جائے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران معروف شخصیات کو نشانہ بنانے والے AI-generated اور deepfake مواد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس نے ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن ہراسگی کے حوالے سے بھی تشویش پیدا کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی اداکاراؤں رشمیکا مندانا، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور کاجول سمیت متعدد معروف شخصیات سے منسوب جعلی مواد بھی سوشل میڈیا پر گردش کر چکا ہے۔

شالنی پانڈے کا فلمی سفر

شالنی پانڈے نے 2017 میں تیلگو فلم ارجن ریڈی سے اداکاری کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور نمایاں شہرت حاصل کی۔

بعد ازاں انہوں نے تیلگو کے ساتھ تامل اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی نمایاں فلموں میں مہانتی، 118، 100 کدال، جیش بھائی جوردار اور مہاراج شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں