بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی بیوروکریسی نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سرکاری گاڑیوں میں کتنا ایندھن پھونک ڈالا؟ بی آئی ایس پی کے زیرِ استعمال 75 گاڑیوں نے پانچ سال میں 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن خرچ کر ڈالا۔ اس حوالے سے رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی۔
دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں 28، پنجاب میں 12، سندھ میں 17، خیبر پختونخوا میں 7، بلوچستان میں 6 جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 گاڑیاں زیرِ استعمال ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران بی آئی ایس پی کے زیرِ استعمال گاڑیوں نے 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن استعمال کیا، جس پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئے۔
اسلام آباد ریجن کی گاڑیوں نے پانچ برس میں 4 لاکھ 2 ہزار 400 لیٹر ایندھن استعمال کیا، جبکہ پنجاب ریجن کی گاڑیوں نے 1 لاکھ 787 لیٹر ایندھن خرچ کیا۔
دستاویز کے مطابق سندھ ریجن کی گاڑیوں نے پانچ برس کے دوران 18 لاکھ 28 ہزار 850 لیٹر فیول خرچ کیا۔
رپورٹ میں گاڑیوں کے ایندھن پر ہونے والے مجموعی اخراجات بھی ظاہر کیے گئے ہیں، جو کروڑوں روپے میں بنتے ہیں۔