منڈی بہاءالدین میں نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ، واسا کی 9 ارب روپے کی میگا سکیم جلد متوقع ۔ تفصیلات کےلئے کلک کریں۔

72

منڈی بہاءالدین میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے جنرل سیکرٹری جم خانہ چوہدری تصور عباس گوندل اور ایکسئین واسا وقاص گوندل کے درمیان اہم ملاقات
، جس میں جم خانہ سمیت شہر بھر کے نکاسی آب کے زیرِ تجویز نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر شہر میں نکاسی آب کے مسائل، موجودہ نظام کی صورتحال اور مستقبل میں درپیش ضروریات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایکسئین واسا وقاص گوندل نے بتایا کہ واسا منڈی بہاءالدین کے لیے تقریباً 9 ارب روپے کی میگا ترقیاتی سکیم بہت جلد لے کر آ رہا ہے، جس سے شہر میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی میں جم خانہ سمیت اہم عوامی و شہری مقامات کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ شہریوں نے واسا کی جانب سے بڑے ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے شہر کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات مل سکے گی۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں