شاہ رخ خان کی ’جوان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کردی، باکس آفس پر ریکارڈ بزنس۔ تفصیلات کےلئے کلک کریں۔

15

فلم ’جوان‘ کو معروف بھارتی ہدایت کار ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ہے۔

فلم ’جوان‘ کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا اور توقع کی جا رہی تھی کہ یہ تاریخی بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔

طویل انتظار کے بعد ’جوان‘ بالآخر 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی اور فلم توقع کے مطابق پہلے ہی دن باکس آفس پر نہ صرف بلاک بسٹر ثابت ہوئی بلکہ اس نے پہلے ہی دن تاریخ بھی رقم کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’جوان‘ نے پہلے دن بھارت میں مجموعی طور پر 74.50 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جبکہ دنیا بھر کے باکس آفس پر 129.06 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

رپورٹس کے مطابق شاندار شروعات کے بعد ’جوان‘ ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی۔

’جوان‘ نے آسٹریلیا میں پہلے روز 40 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کا بزنس کیا، جس کے بعد یہ آسٹریلوی باکس آفس پر بھی ٹاپ کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔

آسٹریلیا کے علاوہ ’جوان‘ نے نیوزی لینڈ میں بھی ریکارڈ بزنس کیا اور باکس آفس پر ٹاپ فلم رہی۔

یاد رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان نے ڈبل رول ادا کیا ہے اور وہ ایک انٹیلی جنس افسر اور چور کے کردار میں نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں