نبی کریم ﷺ کی ولادت سے دین اسلام مکمل ہوا، ختمِ نبوت کے عقیدے پر مسلمانوں کا پختہ ایمان ہے، شیراز گوندل احمدانہ
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شیراز گوندل احمدانہ نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لیے عظیم رحمت اور اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ آپ ﷺ کی آمد سے دین اسلام کو کامل اور مکمل ضابطۂ حیات کی حیثیت حاصل ہوئی اور انسانیت کو زندگی گزارنے کے لیے بہترین رہنمائی میسر آئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان نبی کریم ﷺ سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔ شیراز گوندل احمدانہ نے کہا کہ عقیدہ ختمِ نبوت دین اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا اس عقیدے پر پختہ اور غیر متزلزل ایمان ہے۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں، آپ ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں محبت، اخوت، برداشت، عدل و انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول ہمیں عشقِ رسول ﷺ، اتباعِ سنت اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کا درس دیتا ہے۔ نئی نسل کو بھی سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
نبی کریم ﷺ کی ولادت انسانیت کے لیے عظیم رحمت، عقیدۂ ختمِ نبوت پر ایمان غیر متزلزل ہے: شیراز گوندل احمدانہ ۔ تفصیلات کےلئے کلک کریں
33