وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، ترقیاتی پراجیکٹس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی محمد زبیر خان اور شازیہ حیات شامل تھے۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے حلقے میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے لودھراں میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے دوسرے صوبوں کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل طور پر فعال ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب ای بز اور مریم کی دستک پورٹل کی بدولت سروسز ٹیکنالوجی میں لیڈ کرے گا۔ پنجاب حقیقی طور پرترقی اور ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی معاون خصوصی وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم شعیب مرزا کو لیہ میں دریائی کٹاؤ کے شکار علاقے میں بھیج دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر معاون خصوصی شعیب مرزا لیہ کے نواحی موضع سمرانشیب پہنچ گئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف اورریسکیو کے لئے ضروری مشینری بھی منگوا لی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے حکام بھی موضع سمرا نشیب پہنچ گئے۔ معاون خصوصی وزیراعلی انسپکشن ٹیم شعیب مرزانے دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ موضع سمرا نشیب میں معاون خصوصی وزیراعلی انسپکشن ٹیم شعیب مرزا نے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔ مریم نواز نے متاثرہ علاقوں میں کٹاؤ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے فوری تدارک کی ہدایت کی اور ریسکیو اور ریلیف کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے محکمہ آبپاشی اور پی ڈی ایم اے ا فسران کو بھی متاثرہ علاقے میں طلب کر لیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے موضع سمرا نشیب کو دریائی کٹاؤ سے مستقبل میں محفوظ کرنے کے لئے درکار اقدامات تجویز کرنے کا حکم دیا ہے۔ معاون خصوصی شعیب مرزا نے دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں میں عوام اور ان کے مال اسباب کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی نگرانی کی۔ موضع سمرا نشیب میں دریائی کٹاؤ سے متاثرہ خاندانوں کے لئے محفوظ مقامات اور کھانے کا اہتمام کیاگیا اور خشک راشن بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر دریائی کٹاؤ سے متاثرہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ خصوصی کمیٹی کاشتکاروں کی متاثرہ اراضی،گھروں اور دیگر نقصانات کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل، درکار مشینری مہیا کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا لودھراں کے ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ اطمینان، لیہ میں دریائی کٹاؤ سے متاثرین کے فوری ریلیف کا حکم۔ تفصیلات کےلئے پریس کریں۔
74