صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی پر عوامی تحفظات، خواجہ عظیم نے بہتری کا مطالبہ کر دیا مزید تحقیقات کے لیے ایک کلک کریں۔

41

منڈی بہاءالدین: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی پر عوامی حلقوں میں تحفظات بڑھنے لگے۔ وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری، آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے ممبر اور امن کمیٹی کے رکن خواجہ عظیم نے رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب ایک بہترین اور عوامی فلاح کا منصوبہ ہے، تاہم موجودہ کارکردگی عوام کو مایوس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اچھے منصوبے کو ناکام نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرکے مؤثر بنایا جائے۔ خواجہ عظیم کا کہنا تھا کہ صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنانا ہوگی اور شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہری صاف ستھرے ماحول کے حق دار ہیں اور حکومت نے اس منصوبے سے جو توقعات وابستہ کی ہیں، انہیں عملی اقدامات کے ذریعے پورا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صفائی کے عملے کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام حقیقی معنوں میں کامیاب ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں