سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کی تشہیر سے گریز کیا جائے راحیلہ خانم چوہدری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ
سوشل میڈیا پر لوگوں کے ذاتی معاملات میں غیر ضروری دخل اندازی سے گریز کیا جائے، جبکہ قتل وغارت اور دیگر حساس واقعات کی خبروں کو بغیر تصدیق اور تحقیق کے بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ نے رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر شیئر یا اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس کی مکمل انویسٹیگیشن اور حقائق کی تصدیق ضروری ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات، قیاس آرائیوں اور سنسنی خیز انداز میں خبروں کی تشہیر سے متاثرہ خاندانوں، متعلقہ افراد اور معاشرے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت اور سوشل میڈیا کا مقصد عوام تک درست اور ذمہ دارانہ معلومات پہنچانا ہے، نہ کہ کسی کے ذاتی معاملات کو موضوع بحث بنانا یا حساس واقعات کو مزید پیچیدہ کرنا۔ راحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صرف تصدیق شدہ معلومات ہی عوام تک پہنچائیں۔
سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کی تشہیر سے گریز کیا جائے، راحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ۔ مکمل تفصیلات کےلئے پریس کریں
54