پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے سے عام آدمی کے لیے مسائل بڑھ رہے ہیں، زوار سید عامر شاہ
منڈی بہاوالدین ( منظور احمد کوٹیا)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر زوار سید عامر شاہ نے رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے براہِ راست عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ صرف گاڑی چلانے والوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، زراعت اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروریات پر بھی پڑتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی میں عوام پہلے ہی شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ زوار سید عامر شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کی جائے اور مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ 19 اگست 2026 سے پیٹرول کی قیمت 334 روپے 54 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی کی مشکلات بڑھ گئیں: زوار سید عامر شاہ۔ دنیا ایک کلک کی دوری پر
26