کنجاہ (بلال بٹ) معروف سماجی شخصیت میاں اشفاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسپکٹر عمران فاروق سوئی ایک ایماندار، دیانتدار، فرض شناس اور عوام دوست پولیس آفیسر ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور لگائے جانے والے الزامات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ میاں اشفاق احمد نے کہا کہ انسپکٹر عمران فاروق سوئی نے پولیس میں خدمات انجام دیتے ہوئے بھی اپنی قابلیت، ایمانداری اور فرض شناسی سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ اپنی بہترین کارکردگی اور دیانتداری کی بدولت وہ نہ صرف عوام بلکہ اعلیٰ افسران میں بھی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے رہے ہیں۔ پنجاب پولیس میں آنے کے بعد بھی انہوں نے اپنی محنت، شرافت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اپنی الگ پہچان قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر عمران فاروق سوئی کی پیشہ ورانہ قابلیت اور فرض شناسی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسران انتظامی امور اور دفتری کارکردگی کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ دفتر آنے والے سائلین، بالخصوص غریب اور مظلوم شہریوں کی بات توجہ اور ہمدردی سے سنتے اور ان کی داد رسی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ میاں اشفاق احمد نے مزید کہا کہ عمران فاروق سوئی جیسے ایماندار، باصلاحیت اور عوام دوست افسر محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ ایسے افسران کی موجودگی سے عوام کا پولیس پر اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔ اگر پولیس افسران اسی جذب خدمت، دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تو جرائم کی روک تھام اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسپکٹر عمران فاروق سوئی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت، مظلوم کی داد رسی اور میرٹ کی بالادستی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کی توفیق دے۔
انسپکٹر عمران فاروق سوئی ایمانداری اور فرض شناسی کی روشن مثال ہیں، میاں اشفاق احمد”تفصیلات کےلئے کلک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
24