اہلِ خانہ سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھ » تفصیلات کے لیے کلک کریں

40

شکرگڑھ میں تھانہ سٹی پولیس اور مبینہ اغوا کاروں کے درمیان مقابلے کے دوران تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل شکرگڑھ کے 22 سالہ نوجوان فرحان کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے اہلِ خانہ سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اغوا کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ سٹی شکرگڑھ میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق اغوا کاروں نے نوجوان کو محلہ فیصل ٹاؤن شکرگڑھ میں رکھا ہوا تھا اور واٹس ایپ کالز کے ذریعے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطہ کرکے تاوان طلب کر رہے تھے پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں اظہر عباس ولد عباس، رفاقت علی ولد ادریس اور محمد کامران ولد ناظر حسین شامل ہیں۔ زخمی ملزم رفاقت علی کے ہاتھ میں فائر لگا، جبکہ اظہر عباس اور محمد کامران کے پاؤں پر گولیاں لگیں۔ فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش جاری ہے گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں