بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، کامران اعظم ایڈوکیٹ
منڈی بہاؤالدین: معروف قانون دان اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ شخصیت کامران اعظم ایڈوکیٹ نے رٹ نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ بجٹ میں اس شعبے سے وابستہ افراد کے لیے درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد مختلف ٹیکسز اور فیسوں میں کمی سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے درجنوں دیگر شعبے وابستہ ہیں، جن میں تعمیرات، سیمنٹ، سریا، ٹائلز، پینٹ اور مزدور طبقہ شامل ہے، لہٰذا اس شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
کامران اعظم ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ حکومت ایسی پالیسیاں متعارف کروائے جو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کریں اور کاروباری ماحول کو سازگار بنائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مالی سال کے دوران رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے مثبت فیصلے کیے جائیں گے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے