چوہدری ارشد گوندل احمدانہ نے رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تمام معزز دوستوں، پولیس افسران، سرکاری افسران، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافی برادری اور دیگر عزیز و اقارب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خوشی میں شرکت کر کے اس یادگار موقع کو مزید خوشگوار اور یادگار بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ دوستوں اور احباب کی محبت، خلوص، دعاؤں اور نیک تمناؤں نے ان کے دلوں کو بے پناہ مسرت اور خوشی سے بھر دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا، ٹیلی فون کالز، پیغامات اور بالمشافہ ملاقات کے ذریعے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
چوہدری ارشد گوندل احمدانہ کا کہنا تھا کہ آپ سب کی محبت، شفقت، حوصلہ افزائی اور خلوص ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام دوستوں اور چاہنے والوں کو صحت، خوشیوں، کامیابیوں اور عزتوں سے نوازے اور باہمی محبت، احترام، اخوت اور بھائی چارے کے اس خوبصورت رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہیں
38