حضرت امام حسینؑ کے پیغامِ امن، اتحاد، رواداری اور احترامِ انسانیت کو فروغ دینا چاہیے۔
منور اقبال لنگاہ ایڈووکیٹ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں حضرت امام حسینؑ، اہلِ بیتؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اپنے خاندان اور جانثار ساتھیوں سمیت دین اسلام کی سربلندی، حق و صداقت کے قیام اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی لازوال مثال قائم کی۔ کربلا کا پیغام صبر، استقامت، اخوت، محبت، انصاف اور انسانیت کی خدمت ہے۔
انہوں نے تمام دوستوں، صحافی برادری، سوشل میڈیا صارفین اور موبائل فون استعمال کرنے والوں سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی خبر، تصویر، ویڈیو یا پیغام کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔ ایسا کوئی مواد نشر یا شیئر نہ کیا جائے جس سے کسی مسلک، فرقے یا مذہبی شخصیت کی دل آزاری ہو یا معاشرے میں نفرت اور انتشار پیدا ہو۔
منور اقبال لنگاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسینؑ کے پیغامِ امن، اتحاد، رواداری اور احترامِ انسانیت کو فروغ دینا چاہیے۔ محرم الحرام ہمیں باہمی احترام، بھائی چارے اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام جوڑنے کا پیغام دیتا ہے، تقسیم کرنے کا نہیں۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
حضرت امام حسینؑ کے پیغامِ امن، اتحاد، رواداری اور احترامِ انسانیت کو فروغ دینا چاہیے
38