محکمہ ویلفیئر ہر ایسے شہری کی معاونت کے لیے تیار ہے جو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق سہولت حاصل کرنے کا اہل ہو۔

2

ڈی آئی او ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے کہا ہے کہ اسپیشل پرسنز کے لیے ہر سرکاری اور نجی ادارے میں مخصوص کاؤنٹر اور تربیت یافتہ عملے کی فراہمی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے حکومتی ہدایات پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ خصوصی افراد کو سرکاری دفاتر میں بہتر اور باعزت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری نے سوال کیا کہ صحافیوں کی ویلفیئر کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کیا اقدامات کر رہا ہے۔
عاطف علی وڑائچ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم طبقہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے دستیاب حکومتی سکیموں اور سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ویلفیئر ہر ایسے شہری کی معاونت کے لیے تیار ہے جو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق سہولت حاصل کرنے کا اہل ہو۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں